16

چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کی گلین میک گرا سے ملاقات

فوٹو ایکس/بشکریہ پی سی بی
فوٹو ایکس/بشکریہ پی سی بی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کی سڈنی میں سابق ٹیسٹ کرکٹر گلین میک گرا سے ملاقات ہوئی ہے۔

 ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ ملاقات آسٹریلوی وزیر اعظم کی جانب سے دیے گئے استقبالیہ کے موقع پر ہوئی۔

ذکا اشرف اور گلین میک گرا کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورۂ آسٹریلیا اختتام کے قریب پہنچ گیا، قومی ٹیم میلبرن سے سڈنی پہنچ گئی جہاں پاکستان ٹیم یکم اور 2 جنوری کو پریکٹس کرے گی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پرتھ اور میلبرن ٹیسٹ جیت کر سیریز میں دو۔صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں