21

سڈنی ٹیسٹ کے لیے پاکستان کی گیارہ رکنی ٹیم کا اعلان

-- فائل فوٹو
— فائل فوٹو

آسٹریلیا کے خلاف سڈنی ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان ٹیم کے گیارہ کھلاڑی طے کرلیے گئے۔

سڈنی ٹیسٹ میں امام الحق کو ڈراپ کر کے اوپنر صائم ایوب کو ٹیسٹ ڈیبیو کرایا جائے گا جنہوں نے پاکستان کے لیے 8 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل رکھے ہیں۔

سڈنی ٹیسٹ کے لیے پاکستان ٹیم میں کپتان شان مسعود، عبداللّٰہ شفیق، صائم ایوب، بابر اعظم، سعود شکیل، سلمان علی آغا، محمد رضوان، ساجد خان، حسن علی، عامر جمال اور میر حمزہ شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل سے سڈنی میں شروع ہوگا، آسٹریلیا کو سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کُن برتری حاصل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں