16

سڈنی ٹیسٹ میں پاکستان کا مایوس کن آغاز

فائل فوٹو
فائل فوٹو

آسڑیلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور یہ اُس وقت غلط ثابت ہوا جب دونوں ہی اوپنرز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔

سڈنی میں سیریز کے کھیلے جارہے تیسرے میچ میں اوپنرز عبداللّٰہ شفیق اور ڈیبیو کرنے والے صائم ایوب نے انتہائی مایوس کن آغاز کیا، دونوں ہی اوپنرز نے 2 ہی گیندوں کا سامنا کیا اور کوئی رن نہ بنا سکے۔

پاکستان کی تیسری وکٹ 39 رنز پر گری جب بابر اعظم 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سعود شکیل تھے وہ 5 رنز بنا سکے۔

میچ میں اب سے کچھ دیر پہلے تک کپتان شان مسعود 32 اور رضوان 12 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں جبکہ ٹیم کا اسکور 24 اوورز میں 75 رنز ہے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم میں سڈنی ٹیسٹ میچ کیلئے دو تبدیلیاں کی گئیں، امام الحق اور شاہین آفریدی کو آرام دے کر ان کی جگہ صائم ایوب اور ساجد خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹیم کے باقی کھلاڑیوں میں کپتان شان مسعود، عبداللّٰہ شفیق، بابراعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، حسن علی، میر حمزہ اور عامر جمال شامل ہیں۔

دوسری جانب آسٹریلین اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، پیٹ کمنز کی قیادت میں نیتھن لائن، جوش ہیزل ووڈ، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین، سٹیو سمتھ، مچل مارش، ٹریوس ہیڈ، الیکس کیری اور مچل سٹارک پر مشتمل ٹیم میدان میں اتری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں