6

یوگینڈا کے ایتھلیٹ کینیا میں قتل

بینجمن کپلاگٹ--- فائل فوٹو
بینجمن کپلاگٹ— فائل فوٹو

یوگینڈا کے ایتھلیٹ بینجمن کپلاگٹ کینیا میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 34 سالہ بینجمن کپلاگٹ کو گردن پر چھریوں کے وار کر کے قتل کیا گیا، ان کی لاش گاڑی سے برآمد ہوئی تھی۔

 رپورٹس کے مطابق کینیا میں پیدا ہونے والے بینجمن کپلاگٹ کئی اولمپک مقابلوں اور چیمپئن شپس میں یوگینڈا کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بینجمن کپلاگٹ کینیا میں پریکٹس کے لیے گئے ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے واپس یوگینڈا میں ایتھلیٹک مقابلوں میں شرکت کے لیے جانا تھا۔

مقامی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ان کی گردن پر چھریوں کے وار کے گہرے نشانات تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں