17

شاہنواز دہانی کا رویہ مناسب نہیں، ان کی شکایات سامنے آئی ہیں، وہاب ریاض

قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کے سربراہ وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ شاہنواز دہانی کا رویہ مناسب نہیں، ان کی شکایات سامنے آئی ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام میں وہاب ریاض نے شاہنواز دہانی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ نیٹ پر بولنگ نہیں کرنا چاہتے تھے، جان چھڑانے کی کوشش کرتے تھے۔

چیف سلیکٹر نے سابق کپتان سرفراز احمد سے متعلق واضح کیا کہ وہ جب تک اسکور کررہے ہیں کھیلتے رہیں گے، ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں اعظم خان کو بطور وکٹ کیپر بیٹر منتخب کیا ہے، وہ جب بھی کھیلیں گے وکٹ کیپنگ کریں گے۔

وہاب ریاض نے اعظم خان کو فٹنس پر کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں