16

قومی ٹیم میں شمولیت پر پُرجوش ہوں، حسیب اللّٰہ

قومی ٹیم میں شمولیت پر پُرجوش ہوں، حسیب اللّٰہ

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 ٹیم میں منتخب ہونے والے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللّٰہ کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں شمولیت پر پُرجوش ہوں۔

انکا کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی کی طرح اُن کا بھی خواب تھا کہ پاکستان ٹیم کا حصہ بنیں۔

حسیب اللّٰہ نے کہا کہ ڈومیسٹک پرفارمرز کو سلیکٹ کیا جارہا ہے جو اچھی بات ہے۔ ڈومیسٹک کرکٹ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ بلوچستان سے پاکستان ٹیم میں منتخب ہونے والا دوسرا کھلاڑی ہوں۔ بلوچستان اکیڈمی میں نئے لڑکوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں