18

فلاڈیلفیا میں لڑائی کے دوران ایک شخص ٹرین کے نیچے آکر ہلاک

فوٹو، اسکرین گریب
فوٹو، اسکرین گریب

امریکا کے شہر فلاڈیلفیا میں دو افراد کی لڑائی کے دوران ایک شخص ٹرین کے نیچے آکر ہلاک ہوگیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فلاڈیلفیا میں سب وے اسٹیشن کی پٹریوں کے نزدیک دو افراد کے درمیان جھگڑا اور ہاتھا پائی ہوئی۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی ہے، جب ایک شخص جھگڑے کے دوران دھکا لگنے سے پٹریوں پر جا گرا اور عین اسی وقت ٹرین بھی آگئی اور اسے کچل دیا۔

حکام کے مطابق جھگڑے کے دوران پٹری پر گرنے والے شخص کو مکا مارنے والے ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 4 جنوری کو سیپٹا اسٹیشن پر پیش آیا۔

اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین بھی اپنی رائے دے رہے ہیں جس میں اسے جان بوجھ کر دھکا دینے اور خود کو بچانے کی کوشش بھی قرار دیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں