15

ڈیوڈ وارنر نے عثمان خواجہ کی والدہ کو گلے لگا لیا

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے پاکستان کے خلاف کیریئر کے آخری ٹیسٹ میچ کے بعد ساتھی کرکٹر عثمان خواجہ کی والدہ کو گلے لگا لیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ بچپن کے دوست ہیں اور آسٹریلیا کے لیے متعدد میچز بھی ایک ساتھ کھیل چکے ہیں، انٹرنیشنل میچز کے علاوہ دونوں کرکٹرز دیگر مواقع پر بھی ساتھ کرکٹ اور پریکٹس کرچکے ہیں۔

سڈنی میں آخری ٹیسٹ میچ کے بعد ڈیوڈ وارنر نے عثمان خواجہ کی والدہ کو گلے لگایا۔

عثمان خواجہ کی والدہ ڈیوڈ وارنر کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے میچ دیکھنے کے لیے موجود تھیں۔

اس موقع پر عثمان خواجہ نے کہا کہ جب سے ڈیوڈ وارنر مجھے جانتے ہیں تب سے وہ میری والدہ کو بھی جانتے ہیں، میری والدہ بھی وارنر سے شفقت کرتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں