21

غزہ صورتحال پر امریکی وزیر خارجہ کی ترک ہم منصب سے ملاقات

غزہ صورتحال پر امریکی وزیر خارجہ کی ترک ہم منصب سے ملاقات

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن دورہ ترکیہ پر استنبول پہنچ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بلنکن نے استنبول میں ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان سے ملاقات کی۔

ترک وزارت خارجہ کے مطابق امریکا اور ترک وزرائے خارجہ ملاقات میں غزہ جنگ پر تبادلہ خیال ہوا، غزہ میں انسانی بحران پر بھی بات چیت ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دورے کے دوران امریکی وزیر خارجہ ترک صدر رجب طیب اردون سے بھی ملاقات کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں