پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف درخواست کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست دائر

پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف درخواست کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست دائر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انتخابی نشان سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست دائر کردی گئی۔

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے بلے کے نشان سے متعلق متفرق درخواست دائر کی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست پر پیر کو سماعت کی جائے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ایک اہم معاملہ ہونے کی وجہ سے سماعت جلد ہونی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں