14

6 پاکستانی کرکٹرز آسٹریلیا سے نیوزی لینڈ جبکہ 9 پاکستان روانہ ہونگے

--- فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے 6 کھلاڑی کل آسٹریلیا سے نیوزی لینڈ جبکہ 9 کھلاڑی پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کپتان شاہین آفریدی، بابر اعظم، صائم ایوب، محمد رضوان، عامر جمال اور وسیم جونیئر کل نیوزی لینڈ روانہ ہوں گے۔

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل شان مسعود، عبداللّٰہ شفیق، امام الحق، سعود شکیل، سرفراز احمد، ساجد خان، میر حمزہ، سلمان آغا اور فہیم اشرف کل آسٹریلیا سے پاکستان روانہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کو تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں