17

بعض سیاسی پارٹیاں بھی چاہتی ہیں الیکشن ملتوی ہوں، سراج الحق

بعض سیاسی پارٹیاں بھی چاہتی ہیں الیکشن ملتوی ہوں، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ جن پارٹیوں میں جمہوریت نہیں وہ جمہوری استحکام بھی نہیں چاہتیں۔

لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ بعض سیاسی پارٹیاں بھی چاہتی ہیں کہ الیکشن ملتوی ہوں، کچھ سیاسی پارٹیاں الیکشن رزلٹ کے لیے بھی این آر او کی منتظر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مضبوط حکومت کا قیام ضروری ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ عدلیہ اپنے وقار کی بحالی کے لیے آئین اور قانون کی بالادستی یقینی بنائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اقتدار میں آ کر قرآن اور سنت کی بالادستی یقینی بنائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں