12

آئی سی سی ویمن پلیئر آف دی منتھ دسمبر کیلئے نامزدگیوں کا اعلان

فوٹو بشکری آئی سی سی
فوٹو بشکری آئی سی سی 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمن پلیئر آف دی منتھ دسمبر کی کھلاڑیوں کی نامزدگی کا اعلان کردیا۔ 

اس ایوارڈ کےلیے زمبابوے کی کرکٹر پریشیس مارنگے، بھارتی کرکٹر جمائما روڈریگز اور دیپتی شرما نامزد کی گئی ہیں۔

پریشیس مارنگے نے افریقہ کوالیفائر کے دوران بہترین بولنگ کی جس میں انکی ہیٹ ٹرک بھی شامل ہے۔ 

بھارتی ویمن کرکٹرز جمائما روڈریگز نے دسمبر میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف عمدہ بیٹنگ کی۔

دیپتی شرما نے بھی انگلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف عمدہ پرفارمنس دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں