کوہاٹ میں دہشتگردوں کا حملہ، 3 اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر لاچی ٹول پلازہ اور چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے رات کے وقت بھاری ہتھیاروں سے اہلکاروں پر حملہ کیا۔

شہید پولیس اہلکاروں میں امجد، جنید اور وقار شامل ہیں، حملے میں لکی مروت کا رہائشی نور محمد بھی شہید ہوگیا۔

پولیس کے مطابق شہید اہلکاروں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں، سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور پہاڑے علاقے کے قریب ہی چھپے ہوئے ہیں، جلد ان کا خاتمہ کردیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں