108

افغانستان کے راشد خان بھارت کیخلاف ٹی20 سیریز سے باہر

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

افغانستان کے سپر اسٹار لیگ اسپنر راشد خان بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے۔ 

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لیگ اسپنر کمر سرجری کے بعد مکمل آرام کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہوئے۔

کپتان افغان کرکٹ ٹیم ابراہیم زادران نے کہا ہے کہ راشد خان مکمل صحت یاب نہیں، امید ہے جلد فٹ ہوجائیں گے۔

خیال رہے کہ افغانستان اور بھارت کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 11 جنوری سے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں