18

نواز شریف اور آصف زرداری کے باہم رابطے ہیں، علامہ سعد رضوی

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

تحریک لبیک پاکستان کےسربراہ علامہ سعد رضوی نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کے باہم رابطےہیں۔ قوم کو لوٹنے کے لئے دونوں ایک ہوگئے ہیں۔

نوابشاہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انکا مزید کہنا تھا کہ وہ پنجاب اور سندھ کی اِدھر ہم، اُدھرتم، کی سیاست کر رہے ہیں۔ 

سعد رضوی نے کہا کہ الیکشن میں ن لیگ، پیپلز پارٹی کو چور دروازے سے اقتدار میں نہیں آنے دیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت میں عوام کو لولی پاپ دیا گیا۔

سعد رضوی نے کہا کہ قوم کو لوٹنے کے لئے نواز شریف اور زرداری ایک ہوگئے۔ زرداری نواز اب عوام کو دھوکا دے رہے ہیں کہ ہم الگ ہیں۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں