15

جماعتِ اسلامی لاہور کے زیرِ اہتمام سابق امیر پنجاب میاں مقصود احمد مرحوم کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے کل (اتوار) الحمراء ہال میں عظیم الشان “تعزیتی ریفرنس” کا انعقاد کیا جائے گا، ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ صدارت کریں گے۔

لاہور (عمرحیات چوہدری) جماعتِ اسلامی لاہور کے زیرِ اہتمام سابق امیر جماعتِ اسلامی پنجاب اور ممتاز رہنما میاں مقصود احمد (رحمتہ اللہ علیہ) کی گراں قدر دینی، سیاسی اور سماجی خدمات کو شایانِ شان طریقے سے خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے کل، 5 جولائی 2026ء بروز اتوار، الحمراء ہال نمبر 1، مال روڈ لاہور میں ایک پروقار اور عظیم الشان “تعزیتی ریفرنس” کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔اس باوقار تعزیتی ریفرنس کی صدارت امیرِ جماعتِ اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ کریں گے۔ پروگرام میں ملک بھر سے ممتاز دینی، سیاسی اور سماجی شخصیات بالخصوص ملک کی مقتدر صحافی برادری کی اہم ترین شخصیات اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد بہت بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔ تقریب میں میاں مقصود احمد مرحوم کی تحریکِ اسلامی، ملک و ملت اور سماجی بہبود کے لیے انجام دی گئی بے لوث خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی۔امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میاں مقصود احمد مرحوم کی زندگی ہمارے لیے ایک مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے پوری زندگی دینِ اسلام کی سربلندی اور مظلوم طبقے کی داد رسی کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ ان کی رحلت سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پُر نہیں کیا جا سکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں