5

پیٹرول لیوی، مہنگائی، بے روزگاری اور عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنیں گے، ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ

امیر جماعت اسلامی لاہور کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور لیوی ٹیکس کے خلاف 7 اگست کو لاہور میں بڑے پہیہ جام احتجاج کا اعلان

لاہور کے ہر سطح کے ذمہ داران کو ڈور ٹو ڈور مہم اور عوامی رابطہ تیز کرنے کی ہدایت

لاہور: امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور لیوی ٹیکس میں اضافے کو عوام دشمن اقدام قرار دیتے ہوئے 7 اگست 2026 کو امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی کال پر لاہور میں بڑے اور پُرامن پہیہ جام احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صرف چند روز میں پٹرول کی قیمت میں 20 روپے سے زائد فی لیٹر اضافہ مہنگائی سے پہلے ہی پریشان عوام پر مزید ظلم ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے اشیائے ضروریہ، ٹرانسپورٹ، بجلی اور روزمرہ استعمال کی تمام بنیادی اشیاء مزید مہنگی ہوں گی، جس کا براہ راست بوجھ عام آدمی پر پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سید مودودی اسلامک سنٹر میں 7 اگست کو ہونے والے ملک گیر پہیہ جام احتجاج کی تیاریوں کے سلسلے میں جماعت اسلامی لاہور کے اضلاع، زونز، جے آئی یوتھ اور دیگر تنظیمی ذمہ داران کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے آئے روز مہنگائی کے نئے طوفان برپا کر رہی ہے۔ مزدور، کسان، تاجر، سرکاری و نجی ملازمین اور متوسط طبقہ شدید معاشی دباؤ کا شکار ہیں، مگر حکمران عوامی مسائل کے حل کے بجائے ظالمانہ معاشی پالیسیاں نافذ کر رہے ہیں۔
انہوں نے اجلاس میں تمام اضلاع، زونز اور یونین کونسلوں کے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ 7 اگست کے احتجاج کو کامیاب بنانے کے لیے ڈور ٹو ڈور مہم، عوامی رابطہ، مارکیٹ وزٹس، تاجروں، ٹرانسپورٹرز، مزدوروں، طلبہ اور مختلف طبقات سے رابطوں کو فوری طور پر تیز کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری احتجاج میں شریک ہوں۔
امیر جماعت اسلامی لاہور نے کہا کہ جماعت اسلامی پیٹرول لیوی، بے تحاشہ مہنگائی، بے روزگاری اور حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنے گی۔ انہوں نے لاہور کے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ 7 اگست کے پہیہ جام احتجاج میں بھرپور شرکت کرکے مہنگائی کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جماعت اسلامی ہر سطح پر عوامی حقوق کے تحفظ کی جدوجہد جاری رکھے گی اور حکومت کو عوام دشمن فیصلوں پر نظرثانی کرنے پر مجبور کرے گی۔ اجلاس میں سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور اظہر بلال، نائب امراء ملک شاہد اسلم، چوہدری محمد شوکت، امراء اضلاع، سیکرٹریز، زونل امراء و سیکرٹریز، جے آئی یوتھ کے ذمہ داران اور دیگر تنظیمی عہدیداران کی بڑی تعداد نے شرکت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں