ہسپتال بلا تفریق عوام الناس کو طبی سہولیات فراہم کرنے اور خدمتِ خلق کے مشن پر عمل پیرا ہے۔ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ
لاہور(عمرحیات چوہدری)امیر جماعت اسلامی لاہور و صدر گورننگ باڈی ثریا عظیم (وقف) ہسپتال ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے ہسپتال میں دو روزہ فری ڈینٹل کیمپ کا افتتاح کر دیا۔فری ڈینٹل کیمپ کے افتتاح کے موقع پر ایم ایس ڈاکٹر فواد نور، ڈپٹی سیکرٹری گورننگ باڈی محمد اصغر ساجد، ڈائریکٹر ایڈمن ملک محمد ظہیر، ڈاکٹر اسد ریاض، ڈاکٹر رفعت ریاض، ڈاکٹر اسما اعوان، ڈاکٹر زمان خان اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ کیمپ کے ذریعے شہریوں کو دانتوں کے امراض کے حوالے سے مفت معائنے، علاج اور طبی مشاورت کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ فری ڈینٹل کیمپ 18 نومبر تک جاری رہے گا۔ کیمپ میں افتتاح کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ کیمپ کے انعقاد کا بنیادی مقصد شہریوں کو دانتوں کے امراض کی تشخیص اور بروقت علاج کی مفت سہولت فراہم کرنا ہے۔ کیمپ میں ماہر معالجین ڈاکٹر اسد ریاض اور ڈاکٹر سمیرا مریضوں کا مفت معائنہ اور علاج کریں گے۔ انہوں نے اہلِ لاہور سے اپیل کی کہ وہ اس عوامی فلاحی اقدام سے بھرپور استفادہ کریں۔ ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ ثریا عظیم (وقف) ہسپتال بلا تفریق عوام الناس کو طبی سہولیات فراہم کرنے اور خدمتِ خلق کے مشن پر عمل پیرا ہے۔ ہسپتال نہ صرف صحت کی سہولیات کی فراہمی بلکہ دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے بھی مسلسل اقدامات کر رہا ہے۔ عوام کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہسپتال کی ترجیحات میں شامل ہے۔ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ ثریا عظیم (وقف) ہسپتال بلا تفریق عوام الناس کو طبی سہولیات فراہم کرنے اور خدمتِ خلق کے مشن پر عمل پیرا ہے۔ ہسپتال نہ صرف صحت کی سہولیات کی فراہمی بلکہ دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے بھی مسلسل اقدامات کر رہا ہے۔ عوام کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہسپتال کی ترجیحات میں شامل ہے۔
