101

وزیراعظم نے نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔

نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس 18نومبر کو وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، ایپکس کمیٹی اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی شرکت کریں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایپکس کمیٹی اجلاس میں دیگر انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان بھی شرکت کریں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں