5

ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ امیر جماعت اسلامی لاہور کی کراچی میں پُرامن شہریوں پر تشدد کی مذمت

ضیاء الدین انصاری، امیر جماعت اسلامی لاہور نے کراچی میں پُرامن اور نہتے شہریوں پر ریاستی جبر اور تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدامات جمہوری اقدار کے منافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے آئینی و شہری حقوق کے لیے نکلنے والے غیور اہلِ کراچی کی استقامت قابلِ تحسین ہے، جنہوں نے لاٹھی چارج اور شیلنگ کے باوجود پُرامن رہتے ہوئے اپنے عزم کا اظہار کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو بااختیار شہری حکومت سے محروم رکھنا اور طاقت کے استعمال سے آواز دبانے کی کوشش کرنا کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں۔ ان کے مطابق، جمہوریت عوام کی رائے اور حقوق کے احترام کا نام ہے، اور اس کے برعکس طرزِ عمل سے سیاسی بحران مزید گہرا ہو سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں