9

پاکستان ، انگلینڈ دوطرفہ تجارت کو فروغ دیں : ندیم ارشد بھٹی


انٹرنیشنل یوتھ بزنس فورم نوجوانوں میں کاروباری جذبے کو ابھارنے کیلئے کردار ادا کررہا ہے


لاہور( کامرس رپورٹر)انٹرنیشنل یوتھ بزنس فورم کے صدر نوجوان اوورسیز پاکستانی بزنس مین ندیم ارشد بھٹی نے کہا ہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات میں بہت زیادہ پوٹینشل موجود ہے اور مستقبل میں دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں،دونوںممالک انفارمیشن ٹیکنالوجی( آئی ٹی)(، زراعت، پروفیشنل سروسز اور تعلیم و اسکلز کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے فوری اقدامات کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔منڈی بہاﺅالدین سے تعلق رکھنے والے انگلینڈ کے شہر مانچسٹرمیںمقیم انٹرنیشنل یوتھ بزنس فورم کے صدر محب وطن نوجوان سیاسی وسماجی رہنما اوورسیز پاکستانی ندیم ارشد بھٹی نے کہا کہ برطانیہ اور پاکستان دو طرفہ سرمایہ کاری کو مضبوط بنانے کیلئے اقدامات کریں ،صحت اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے شعبے جوبرطانیہ کی صنعتی حکمت عملی کا مرکزی حصہ ہیں ان کلیدی شعبہ جات میں تعاون میں اضافہ کر کے ترقی کو فروغ دےکر جدت لا ئی جا سکتی ہے جس سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔نوجوان اوورسیز پاکستانی بزنس مین ندیم ارشد بھٹی نے کہا کہ برطانوی اورپاکستانی نوجوانوں میں کاروباری صلاحیتیں اور مہارت موجود ہے،انٹرنیشنل یوتھ بزنس فورم نوجوانوں میں کاروباری جذبے کو ابھارنے کیلئے ہمیشہ اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، آج کی جدید دنیا میں اسٹارٹ اپس، اختراعات اور کاروباری مہارتیں کسی بھی ابھرتی ہوئی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں ، خاص طور پر مستقبل کی معیشت میں نوجوانوں کے کردار کو بڑھانے کیلئے ان کو یہ ہنر سکھانا ضروری ہے،انٹرنیشنل یوتھ بزنس فورم نوجوانوں کو سیکھنے، کمانے اور ترقی کرنے کیلئے مہارت اور اعتماد پیدا کرنے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں