پاکستان منٹ کیمپس اوپن ہائوس میں بچوں کو فٹنس ، کانفیڈنس دینے کی غرض سے مارشل آرٹس کی شکل میں سیلف ڈیفنس کی شاندار کارکردگی پیش کی گئی
نیشنل چیمپئن کھلاڑیوں سمیت منجھے ہوئے مارشل آرٹس کے پلئیرز بچوں نے اپنی قابلیت کو منفرد انداز سے اسکول کے بچوں کا ہمت و حوصلہ بڑھایا
بلیو اینجل مارشل آرٹس ٹیم نے Vovinam ایسوسی ایشن پنجاب کے خصوصی تعاون سے مستقبل کے ستاروں کو مینٹلی سٹرونگ بنا رہے ہیں : ہیڈ کوچ اعجاز


لاہور ( عمر حیات چوہدری) اسکول لائف میں ہونہار بچوں کو اپنے اندر چھپی صلاحیتوں کو پرکھنے اور اس کا صحیح وقت پر استعمال کرنے کے لئے بلیو اینجل مارشل آرٹس اکیڈمی آگاہی و تربیتی پروگراموں کے ذریعے اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے اور بچوں کو مزید مینٹلی،فزیکلی اور فٹنس میںمظبوط ترین بنانے اور اپنے سیلف ڈیفنس کرنے کے بارے میں شاندار پرفارمنس دے رہی ہے تفصیلات کے مطابق لاہور لائس ٹف اسکول پاکستان منٹ کیمپس اوپن ہائوس میں ہیڈ کوچ اعجاز کی سربراہی میں بلیو اینجل مارشل آرٹس کے بچوں کی دلفریب پرفارمنس نے دل جیت لئے بچوں کو فٹنس ، کانفیڈنس دینے کی غرض سے مارشل آرٹس کی شکل میں سیلف ڈیفنس کی شاندار کارکردگی پیش کی گئی جس میں نیشنل چیمپئن کھلاڑیوں سمیت منجھے ہوئے مارشل آرٹس کے پلئیرز بچوں نے اپنی قابلیت کو منفرد انداز سے پیش کر کے اسکول کے بچوں میں ہمت و حوصلہ بڑھایا اس موقع پر ہیڈ کوچ اعجاز کا کہنا تھا کہ میری اکیڈمی میں بچوں کو خاص قسم کی تربیت ومکس مارشل آرٹس کی ٹریننگ دی جاتی ہے اور میری کوچنگ میں درجنوں بچوں نے مختلف مقابلوں میں کئی بچے نیشنل چیمپئین بن کر ابھرے ہیں اور کئی بچے میڈلز جیت کر اپنی قابلیت کو دنیا کے سامنے کھل کر عیاں کی ہے ان ساری کامیابیوں کی وجہ بچوں کے والدین کی جانب سے مجھ پر کھلا اعتماد اور اپنے بچوں کو ہر قسم کی مشکلات و جان کی حفاظت خود کرنے کی تربیت دینا ہے جس کی بدولت ہم آج اس اسٹیج پر ہیں بلیو اینجل مارشل آرٹس ٹیم نے Vovinam ایسوسی ایشن پنجاب کے خصوصی تعاون سے مستقبل کے ستاروں کو مینٹلی سٹرونگ بنا رہی ہے تا کہ سیلف ڈیفنس سمیت یہی ستارے مستقبل میں اپنے ملک پاکستان کا نام خوب روشن کریں