7

ڈی ایس ریلوے انعام اللہ کی ہدایت پر رائیونڈ ریلوے اسٹیشن پر وینڈنگ اسٹالز کی چیکنگ، معمولی خلاف ورزیوں پر دو اسٹالز کو جرمانے



لاہور (عمرحیات چوہدری) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن انعام اللہ کی ہدایت پر ڈویژنل میڈیکل آفیسر شانزے ادریس نے رائیونڈ ریلوے اسٹیشن پر وینڈنگ اسٹالز کا معائنہ کیا اور اسٹالز پر فروخت ہونے والی اشیائے خورونوش کو حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق چیک کیا۔ اس موقع پر اسٹیشن منیجر لاہور ظفر اقبال بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
معائنے کے دوران معمولی خلاف ورزیوں پر دو وینڈنگ اسٹالز کو ایک، ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
ڈی ایم او شانزے ادریس نے اسٹیشن پر صفائی ستھرائی سمیت مسافروں کو فراہم کی جانے والی دیگر سہولیات اور انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔
واضح رہے کہ تبلیغی اجتماع کے شرکاء اور دیگر مسافروں کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ڈی ایس ریلوے لاہور انعام اللہ نے متعلقہ افسران کو خصوصی ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔ ان ہدایات کے تحت اسٹیشن پر صفائی، معیاری اشیائے خورونوش کی فراہمی اور دیگر انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں