29 نومبر کو مینارِ پاکستان پر جماعت اسلامی کا عظیم الشان جلسہ عام ہوگا۔امیر جماعت اسلامی لاہور
لاہور: امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عوامی حقوق کا تحفظ، شہری مسائل کا حل اور مظلوم طبقات کی داد رسی جماعت اسلامی کی بنیادی ترجیحات ہیں۔ پبلک ایڈ کمیٹی عوامی شکایات کے ازالے اور شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنی جدوجہد مزید مؤثر اور منظم بنائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی لاہور کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری پبلک ایڈ کمیٹی شاہد نوید ملک سمیت کمیٹی اراکین نے شرکت کی۔ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، عوامی مسائل کی نشاندہی اور متعلقہ اداروں تک شہریوں کی آواز پہنچانا پبلک ایڈ کمیٹی کی اہم ذمہ داری ہے۔ جماعت اسلامی عوامی حقوق کے تحفظ اور شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی۔
اجلاس میں لاہور کے مختلف شہری مسائل، عوامی شکایات کے ازالے اور ان کے حل کے لیے مؤثر حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا گیا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی خدمت کے دائرہ کار کو مزید وسعت دیتے ہوئے شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے عملی جدوجہد تیز کی جائے گی۔
اجلاس میں 29 نومبر کو مینارِ پاکستان پر جماعت اسلامی کے عظیم الشان جلسہ عام کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی منصوبہ بندی بھی کی گئی۔ اس موقع پر ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ 29 نومبر کو مینارِ پاکستان پر جماعت اسلامی کا عظیم الشان جلسہ عام ہوگا۔ انہوں نے کمیٹی اراکین کو جلسہ عام کی تیاریوں اور عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔امیر جماعت اسلامی لاہور نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے حقوق کے تحفظ اور عوامی مسائل کے حل کے لیے جماعت اسلامی کی جدوجہد کا ساتھ دیں اور 29 نومبر کو مینارِ پاکستان کے عظیم الشان جلسہ عام میں بھرپور شرکت کریں۔
