3

ڈی ایس ریلوے انعام اللہ کی ہدایت پر ڈپٹی ڈی ایس انفراسٹرکچر قاضی جواد احمد نے شاہدرہ تا گوجرانوالہ ٹریک کی موٹر ٹرالی انسپیکشن



لاہور (عمرحیات چوہدری) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور انعام اللہ کی ہدایت پر ڈپٹی  ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ انفراسٹرکچر قاضی جواد احمد نے شاہدرہ تا گوجرانوالہ سیکشن کی موٹر ٹرالی انسپیکشن کی۔ اس موقع پر ڈویژنل ایگزیکٹو انجینئر غلام مرتضیٰ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
انسپیکشن کے دوران سیکشن کے مختلف مقامات پر ٹریک کی فٹنس، لیول، گیج اور الائنمنٹ کا معائنہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ ٹریک پر موجود انجینئرنگ ریسٹرکشنز (ERs) کا بھی جائزہ لیا گیا اور انہیں مرحلہ وار ختم کرنے کے لیے متعلقہ انجینئرنگ اسٹاف کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔
موٹر ٹرالی انسپیکشن کے دوران ریلوے پلوں اور لیول کراسنگ گیٹس کا بھی تفصیلی معائنہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں