12

ڈی ایس ریلوے لاہور انعام اللہ کا واشنگ لائنز کا اہم دورہ، انجینئرنگ امور، ڈرینج سسٹم اور ٹرینوں کے ریکس کی مینجمنٹ کا جائزہ



لاہور (عمرحیات چوہدری) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور انعام اللہ نے واشنگ لائنز کا اہم دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈی ایس آپریشنز حمدان نزیر، ڈپٹی ڈی ایس انفراسٹرکچر قاضی جواد احمد سمیت دیگر ڈویژنل افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
ڈی ایس ریلوے لاہور کو واشنگ لائنز میں جاری انجینئرنگ پروجیکٹس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے واشنگ لائنز کے ڈرینج سسٹم اور پانی کی مؤثر نکاسی کے لیے تیار کردہ پلان کا بھی جائزہ لیا۔
اس موقع پر واشنگ لائنز میں ٹرینوں کے ریکس کی آمد و رفت اور مینجمنٹ کے طریقہ کار سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈی ایس ریلوے لاہور نے کوچوں کی بہتر مینجمنٹ اور ٹرینوں کی آمد و رفت کو بروقت بنانے کے حوالے سے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات دیں۔
انہوں نے واشنگ لائنز میں صفائی ستھرائی اور بروقت مینٹیننس کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا تاکہ ٹرینوں کو بہتر حالت میں مسافروں کے لیے دستیاب رکھا جا سکے۔
ڈی ایس ریلوے لاہور نے واشنگ لائنز میں مختلف دفاتر کا دورہ بھی کیا اور دفاتر کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے الیکٹرک اسٹورز اور ٹرین ایگزامینر سے متعلقہ اسٹورز کا معائنہ کیا اور انتظامی و تکنیکی امور کو مزید بہتر بنانے کے لیے ضروری ہدایات دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں