33

سینئر بیوروکریٹ خواجہ فرحان عزیز کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیے کا اہتمام

پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے چیف آرگنائزر عزیز احمد اعوان کی دعوت پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کی شرکت

لاہور ( سٹاف رپورٹر) پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے چیف آرگنائزر عزیز احمد اعوان کی جانب سے سینئر بیوروکریٹ خواجہ فرحان عزیز کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب میں فارمر چیف جسٹس ہائی کورٹ محمد انوار الحق ، ڈی آئی جی اطہر اسماعیل، ڈی آئی جی ڈاکٹر سلیمان سلطان رانا، جنگ گروپ کے سینئر ایڈیٹر واصف ناگی، سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر سعید الٰہی، نوید احمد شیخ،  تاج گروپ میاں سہیل احمد تاج ،ڈاکٹر دانیال ناگی،افتخار شوکت ،ڈاکٹر فاروق افضل، معروف روحانی شخصیت اور اسکالر ڈاکٹر افشاں ملک ،ڈاکٹر فلاحات عمران (سابق صدر ویمنز چیمبر)، اور لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق سینئر نائب صدر ظفر محمود چوہدری سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی قومی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ملکی دفاع، قومی سلامتی اور استحکامِ پاکستان کے لیے ان کے عزم، قائدانہ صلاحیتوں اور گراں قدر کردار کو سراہا
۔ شرکاء نے سینئر بیوروکریٹ خواجہ فرحان عزیز کی بطور ڈائریکٹر جنرل سول سروسز تعیناتی کے دوران  ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، خدمات اور انتظامی تجربے کو خراجِ تحسین بھی  پیش کیا
اجتماع میں اس بات کا بھی اعادہ کیا گیا کہ پاکستان کے اندرونی و بیرونی معاملات، قومی سلامتی اور ملکی دفاع کے حوالے سے شرکاء افواجِ پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ملک و قوم کے مفادات کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے قومی یکجہتی، اتحاد اور پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں