35

شہید اے ایس آئی اسلم فاروقی کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں ادا

پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے شہید کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی، نماز جنازہ میں آر پی او، سی پی او، حساس اداروں کے افسران، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ڈویژنل ایس پیز اور دیگر سینئر پولیس افسران و اہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت،شہداء کی لازوال قربانیاں محکمہ کیلئے عزت و تکریم کا باعث ہیں، آر پی او،شہید ہمارے محسن ہیں جن کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، سی پی او۔

تفصیلات کے مطابق شہید اے ایس آئی اسلم فاروقی کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں ادا کردی گئی،پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے شہید کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی،نماز جنازہ میں آر پی او عمران احمر، سی پی او محمد احسن یونس، حساس اداروں کے افسران، ایس ایس پی آپریشنزرائے مظہر اقبال، ایس ایس پی انوسٹی گیشن سید غضنفر علی شاہ، ڈویژنل ایس پیز اور دیگر سینئر پولیس افسران و اہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید اے ایس آئی اسلم فاروقی کا جسد خاکی سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقہ رتہ امرال راولپنڈی روانہ کردیا گیا، شہید اے ایس آئی اسلم فاروقی نے لواحقین میں بیوہ اور تین بیٹیوں کو چھوڑا ہے،اے ایس آئی اسلم فاروقی گزشتہ روز ڈرگ ڈیلر کی فائرنگ کا جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہو گئے تھے، آر پی اوراولپنڈی عمران احمر کا کہناتھاکہ شہداء کی لازوال قربانیاں محکمہ کیلئے عزت و تکریم کا باعث ہیں، سی پی اومحمد احسن یونس نے کہاکہ شہید ہمارے محسن ہیں جن کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں