30

حریم شاہ کےشور کی ویڈیو وائرل، حریم شاہ کو واپس آنے کا کہہ دیا

سوشل میڈیا صارفین نے حریم شاہ کو بلال شاہ سے متعلق مشورے دینا شروع کر دئے

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر اور اداکارہ حریم شاہ سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں جبکہ بلال شاہ سے شادی کے بعد وہ بھی ان کے ساتھ مختلف ویڈیوز میں دیکھے گئے۔ تاہم حال ہی میں بلال شاہ کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس پر صارفین نے حریم شاہ کو بلال شاہ کو چھوڑنے کے مشورے دینا شروع کر دئے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بلال شاہ حریم کو واپس آنے کا کہہ رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں بلال شاہ نے کہا کہ حریم آپ کیسی ہیں؟ میں آپ کو بہت یاد کر رہا ہوں پلیز آپ جلدی واپس آ جائیں۔ یہ ویڈیو حریم شاہ نے خود اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی۔سوشل میڈیا پر ویڈیو سامنے آنے پر صارفین اور حریم شاہ کے مداحوں نے بلال شاہ پر کڑی تنقید کی جبکہ کچھ صارفین نے حریم کو مشورہ دیا کہ آپ بلال شاہ کو صرف بوائے فرینڈ نہ رکھیں ، کیوں کہ یہ آپ سے مخلص نہیں لگ رہا۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں بلال شاہ سے شادی کی تصدیق کی جبکہ بلال شاہ نے بھی خود اعتراف کیا کہ تھا کہ حریم سے میری شادی ہوچکی ہے۔ خیال رہے کہ مختلف تنازعات کا شکار رہنے والی حریم شاہ نے چند روز قبل بتایا کہ ان کے شوہر کا نام بلال شاہ ہے اور ان کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے ، ان کے شوہر ان سے شادی سے قبل غیر شادی شدہ تھے ، حریم شاہ کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ بلال شاہ کا تعلق سیاسی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے اور وہ سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے خاصے قریب ہیں۔
یاد رہے کہ حریم شاہ نے جون کے آخر میں پیپلز پارٹی کے رہنما سے شادی کرنے کا دعوی کیا تھا اور بتایا تھا کہ وہ اگست سے قبل ترکی سے ہنی مون کے بعد واپس آکر کراچی میں ولیمے کی تقریب منعقد کریں گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں