57

کینٹونمنٹ بورڈ درجہ چہارم کا ملازم کرپشن کا بے تاج بادشاہ

راولپنڈی(شبیر مغل)کینٹونمنٹ بورڈ درجہ چہارم کا ملازم کرپشن کا بے تاج بادشاہ، کینٹ بورڈ کے خزانے کو کروڑوں روپے کا چونا لگا کر اپنے کروڑوں روپے کے اثاثے بنا لئے،ذدائع کے مطابق دوسری جانب اپنی اور افسران کی عیاشی کےلئے فحاشی کا اڈا بھی قائم کیا جہاں مبینہ طور پر افسران کو تتلیاں پیش کرکے جائز و ناجائز تمام کام کروائے جاتے تھے باوثوق ذرائع کے مطابق اشتیاق نامی شخص کینٹونمنٹ بورڈ میں اپنے والد کی جگہ چپڑاسی کی سیٹ پر بھرتی ہوااور دیکھتے ہی دیکھتے نقشہ برانچ کا کرتا دھرتا بن گیا جب موصوف نے نقشہ برانچ میں قدم رکھا تو وہ کینٹ بورڈ کا کماو پوت ثابت ہوا اور جعلی نقشہ جات کی مد بھاری رشوت وصول کرکے اپنی نامی اور بے نامی جائداد بنانی شروع کردی اب مذکورہ اہلکار کی کروڑوں کی پراپرٹی اور بزنس ہیں اشتیاق نامی اہلکار مبینہ ملی بھگت سے جعلی نقشہ جاری کرنے کا ماہر ہے ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ کینٹ کے اسسٹنٹ انجینئر،بلڈنگ چیکر، سپر چیکرمعاونت کرتے ہیں اور موصوف کے آلہ کار کا کردار ادا کرتے ہیں جو مل جل کر کینٹ کے ریکارڈ میں ردوبدل کرکے رہائشی و کمرشل بلڈنگ تعمیر کروانے اور رکوانے کے عوض تگڑا نذرانہ وصول کرتے ہیں اشتیاق کے خلاف اینٹی کرپشن،نیب،اور ایف آئی اے میں بھی درخواستیں دی گئی لیکن صاحب بہادر کا نیٹ ورک مضبوط ہونے کی وجہ کارروائی عمل میں نہیں لائی جاتی،دوسری جانب اشتیاق نے اپنے متعدد رشہ داروں کو بھی کینٹونمنٹ بورڈ میں بھرتی کروایا ہوا ہے،کینٹ کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر فہیم ظفر کے دور میں مذکورہ اہلکار کے خلاف سخت کارروائی انکوائری لگانی اور بطور سزا اشتیاق کو سارا دن اپنے دفتر کے باہر کھڑے ہونے کی سزا دی فہیم ظفر کا تبادلہ ہونے کے ساتھ ہی مضبوط نیٹ ورک کے افسران نے اشتیاق کو دوبارہ نقشہ برانچ میں کرپشن کرنے کے لیے تعینات کیا پھر بھی مذکورہ اہلکار کی روش نہ بدلی بلکہ پہلے سے بھی زیادہ کرپشن کے تابڑ توڑ کاروائیوں میں ملوث ہوگیا اس کے ساتھ فیاض خان جو کہ موجودہ ریکارڈ برانچ کا انچارج ہے کی ملی بھگت سے بھاری رشوت کے عوض سرکاری ریکارڈ لوگوں کو فراہم کرتا ہے جبکہ ڈرافٹ مین عبدالرحمن اشتیاق کا آلہ کار کا کردار ادا کر رہاہے اور افسران کو سب اچھا کا راگ الاپنے میں مصروف ہے بلڈنگ برانچ کے تمام چیکر ،سپر چیکرز کے ذریعے کینٹ کےمتعدد علاقے میں کمرشل اور رہائشی جائز و ناجائز تعمیرات کرواکے مبینہ بھاری رشوت وصول کرکے حصہ اوپر تک پہنچایا جاتا ہے موصوف کے ساتھ عوام سے ووٹ لیکر منتخب ہونے والے کینٹ ممبران بھی حصہ وصول کرکے اشتیاق کی پشت پناہی کرتے ہیں ذرائع کے مطابق اشتیاق ہر جمعہ کو چھوٹے ملازمین کو 5سو روپے نذرانہ بھی دیتا ہے تاکہ افسران بالا کی نظر میں سب اچھا کا راگ الاپا جائے
اشتیاق کی کروڑوں کی پراپرٹی کی شفاف انکوائری کروائی جائے ،




آئندہ شمارے میں اشتیاق کی کرپشن سے سے مزید پردہ چاک کیا جائے گا کہ رشوت وصول کرتے ہوئے وڈیو سامنے آنے پر تھانہ ویسٹریج میں شہریوں پر اثر و رسوخ اور مالی وسائل استعمال کرتے ہوئے مقدمہ درج کروایا اور شہریوں پر تشدد کروایا بعدازاں انسداد دہشت گردی کے معزز جج نے ملزمان کو بری کیا اور جب یہ دیکھا کہ کارروائی الٹا میرے خلاف ہو رہی ہے مالی وسائل استعمال کرتے ہوئے اپنے آپکو محفوظ کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں