97

ضلعی انتظامیہ کی سموگ کے بارے میں عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لیے سائیکل ریلی کا انعقاد

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے سائیکل چلا کر باقاعدہ ریلی کا افتتاح کیا۔
راولپنڈی (فیصل چوھان )سموگ آگاہی سائیکل ریلی کے افتتاح کے موقع پر ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے سائیکلسٹ میں اینٹی سموگ مونوگرام کی ٹی شٹس تقسیم کیں ریلی کا آغاز فاطمہ جناح یونیورسٹی سے ہوا۔سائیکل ریلی کا اختتام علامہ اقبال پارک کے مقام پر ہواسائیکل ریلی میں ہر عمر کے مرد و خواتین اور بچیوں اور بچوں نے حصہ لیا۔سائیکل ریلی کا انعقاد کرنے کا مقصد لوگوں میں سموگ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔فضائی آلودگی ہی سموگ ہوتی ہے جس پر قابو پانے کیلئے شہریوں کا تعاون ناگزیر ہے۔حسن وقار چیمہ نے کہا فصلوں کے باقیات جلانے، کوڑا کرکٹ کو جلانے ، دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں، آنٹیوں کے بھٹوں جیسے سموگ پھیلنے کے موجب بنتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے کہا کہ ہمارا مقصد سموگ کی روک تھام کرنا ہے یہ اسی وقت ممکن ہوگا جب لوگ سموگ کے بارے میں آگاہ ہونگے۔لوگوں کو چاہیے کہ سائیکل کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں اس انکی صحت پر اچھے اثرات مرتب ہونگے اور فضائی آلودگی کمی واقع ہو گئی سائیکل ریلی کے اختتام پر تمام سائیکلسٹ میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں