20

جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے ایک شخص قتل

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

کراچی کے علاقے کیماڑی میں جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق کیماڑی فشری کے قریب جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، مقتول کی شناخت 25 سال کے صدام کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث علی رضا نامی ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے قتل میں استعمال کی گئی چھری برآمد کر لی گئی۔

پولیس کے مطابق واقعہ تلخ کلامی کے نتیجے میں پیش آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں