14

شوٹنگ چیمپئن میں پاکستان نیوی کی برتری بدستور قائم

ایونٹ میں نیوی 44 میڈلز کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہے، فائل فوٹو
ایونٹ میں نیوی 44 میڈلز کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہے، فائل فوٹو

چیف آف نیول اسٹاف شوٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نیوی کی برتری بدستو قائم ہے۔

پانچویں روز 3 گولڈ میڈل نیوی کے نام رہے جبکہ ایونٹ میں نیوی 44 میڈلز کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہے۔

پی این ایس شوٹنگ رینج میں جاری چیمپئن شپ کے پانچویں روز مزید 4 ایونٹ ہوئے، جس میں سے 3 میں نیوی نے گولڈ میڈل جیتے۔

دفاعی چیمپئن پاکستان نیوی نے اب تک 44 میڈلز اپنے نام کرکے چیمپئن شپ میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے، جس میں 25 گولڈ 11 سلور اور 8 برونز میڈلز شامل ہیں۔

پاکستان ایئر فورس نے 10 میڈلز حاصل کئے، جس میں ایک گولڈ 5 سلور اور 4 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔

ہائر ایجوکیشن نے 11 میڈلز جیتے ہیں تاہم سونے کا کوئی تمغہ نہ ہونے کے سبب اُن کی تیسری پوزیشن ہے۔

پانچویں روز 10میٹر ایئر رائفل ویمن ٹیم ایونٹ میں نیوی نے گولڈ میڈل جیتا، 25 میٹر اسٹینڈر پسٹل اور 50 میٹر تھری پوزیشن رائفل میں بھی نیوی نے طلائی تمغہ جیتا، ٹریپ اولمپکس مینز میں پاکستان ایئر فورس نے گولڈ میڈل جیتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں