29

پاکستان کی تیاریاں مکمل، آسٹریلیا کیخلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ کا کل سے آغاز

کولاج فوٹو بشکریہ پی سی بی/ایکس
کولاج فوٹو بشکریہ پی سی بی/ایکس

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کےلیے پاکستان ٹیم کی تیاریاں مکمل ہوگئیں۔ میلبرن میں کھلاڑیوں نے نیٹ سیشن میں بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس کی۔ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کا آغاز کل سے ہوگا۔

میلبرن میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی۔

بارش کے باعث پاکستان ٹیم کا ٹریننگ سیشن انڈور منعقد کیا گیا۔ کھلاڑیوں نے نیٹس پر بیٹنگ اور بولنگ کی بھرپور پریکٹس کی۔

وکٹ کیپر محمد رضوان نے کیپنگ کی پریکٹس کی۔

خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ کل سے میلبرن میں شروع ہوگا۔

میزبان ٹیم کو تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ اس نے قومی ٹیم کو پرتھ ٹیسٹ میں یکطرفہ مقابلے میں شکست دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں