38

اسرائیل نے قیدیوں کے تبادلے کے نئے معاہدے کیلئے تجاویز قطر کو بھجوادیں

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

اسرائیل نے قیدیوں کے تبادلے کے نئے معاہدے کےلیے تجاویز قطر کو بھجوا دی ہیں۔ 

تل ابیب سے اسرائیلی میڈیا کے مطابق پہلے مرحلے میں اسرائیلی فوج کے غزہ کے کچھ علاقوں سے پیچھے ہٹنے کی تجویز ہے۔ 

اسرائیلی میڈیا کا مزید کہنا تھا کہ اسی دوران مزید امداد غزہ میں داخل ہونے کی تجویز بھی ہے۔ 

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دوسرے مرحلے میں اسرائیلی خواتین یرغمالیوں کی رہائی کی تجویز ہے۔ 

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس اب تک ان تجاویز کو مسترد کرچکا ہے۔

مرحلہ وار جنگ بندی کا فریم ورک تجویز

دوسری جانب خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ مصر نے غزہ میں مرحلہ وار جنگ بندی کا فریم ورک تجویز کر دیا۔ 

اس حوالے سے مصری حکام نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے تین مرحلوں کا فریم ورک تجویز کیا ہے۔ 

مصری حکام کے مطابق مجوزہ فریم ورک پر فریقین کے ردعمل کا انتظار ہے۔ مصری حکام کے مطابق فریقین کےردعمل کے بعد مجوزہ فریم ورک کی تفصیلات بتائی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں