26

القسام بریگیڈز کے حملوں میں متعدد اسرائیلی فوجی گاڑیاں، بلڈوزر اور کیمپ تباہ

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے آج کی جانے والی عسکری کارروائیوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔ 

جس کے مطابق وسطی غزہ میں البوریج کیمپ میں اسرائیلی بلڈوزر کو نشانہ بنایا گیا۔

القسام بریگیڈز کے بیان کے مطابق التفہ اور الدرجہ میں الیاسین راکٹوں سے7 اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوجی گاڑی کو البریج کیمپ کے قریب ال یاسین 105 راکٹ سے تباہ کر دیا۔ 

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ البوریج کیمپ میں شاواز بم سے اسرائیلی ٹینک کو نشانہ بنایا۔ البوریج کیمپ کے جنوب مشرق میں اسرائیلی کیمپ کو مارٹر گولوں سے تباہ کر دیا۔ 

القسام بریگیڈز کے مطابق خان یونس میں مارٹر فائر سے فوجیوں اور گاڑیوں کے کئی اجتماعات کو تباہ کر دیا۔ جبکہ خان یونس کے مشرق میں ال یاسین شیل سے صہیونی فوجی ٹرک کو تباہ کر دیا۔

وسطی رفح میں گھر پر اسرائیل کے فضائی حملے

فلسطینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وسطی رفح میں الدخانی چوک کے قریب گھر پر اسرائیل کے فضائی حملے میں 17 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے میں مزید بتایا گیا ہے کہ زخمیوں اور لاشوں کو کویت اسپتال پہنچا دیا گیا، وسطی رفح میں اسرائیلی بمباری سے شہداء کی تعداد 20 ہوگئی۔

دوسری جانب مصری حکام کا کہنا ہے کہ غزہ سے رفح کراسنگ کے ذریعے غیرملکیوں کے انخلا کے دوران آج 15 امریکیوں سمیت 748 غیرملکی مصر آئے۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ امدادی سامان کے 103 ٹرک آج غزہ میں داخل ہوئے، اسرئیلی حملے سے پہلے غزہ میں امدادی سامان کے یومیہ 455 ٹرک جاتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں