25

نواز شریف کے این اے 130 سے کاغذات نامزدگی منظور

نواز شریف : فوٹو فائل
نواز شریف : فوٹو فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 130 سے مسلم لیگ ن کےقائد نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 سے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کر دیا گیا۔

اعتراض کنندہ کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ افسر کی طرف سے مصدقہ کاپی نہیں دی جا رہی ، مریم نواز سزا یافتہ ہیں، ان کی نااہلی معطل ہوئی، سزا معطل نہیں ہوئی۔

مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پر 8 اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔

اعتراض کنندہ نے کہا کہ مریم نواز نے مختلف ٹی وی چینلز پر انٹرویوز میں اثاثے مختلف بتائے ہیں۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اگر آر او ہماری درخواست پر مریم نواز کے خلاف کارروائی نہیں کرے گا تو ہم الیکشن ٹریبونل میں جائیں گے۔

کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل 3 جنوری تک کی جا سکے گی۔

اپیلوں پر انتخابی ٹریبونل 10 جنوری تک فیصلہ کریں گے، امیدوار اپنے کاغذات 12 جنوری تک واپس لے سکیں گے۔

امیدواروں کو انتخابی نشان 13 جنوری کو دیے جائیں گے، عام انتخابات 8 فروری کو ہوں گے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں 28 ہزار 626 کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں