25

حریت رہنما پروفیسر نذیر احمد شال کی نماز جنازہ ادا، کشمیریوں اور پاکستانیوں کی بڑی تعداد میں شرکت

لندن: حریت رہنما پروفیسر نذیر احمد شال کی نماز جنازہ ادا، کشمیریوں اور پاکستانیوں کی بڑی تعداد میں شرکت

معروف کشمیری حریت رہنما پروفیسر نذیر احمد شال کی نماز جنازہ لندن کے مضافاتی قصبے ہونسلو کی جامع مسجد میں ادا کردی گئی۔

برطانیہ میں مقیم کشمیری اور پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

کشمیری حریت رہنما، انسانی حقوق کے علمبردار، شاعر، ادیب، صحافی، کالم نگار اور ماہر تعلیم پروفیسر نذیر احمد شال مختصر علالت کے بعد گزشتہ روز لندن کے اسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔

انہوں نے تین دہائیوں تک ہر بین الاقوامی فورم پر کشمیر کے مقدمہ کی وکالت کی۔

کشمیریوں کےلیے کی گئی ان کی جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں