26

نگراں وزیر خارجہ سے امریکی سفیر کی ملاقات

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی ہے جس میں دوطرفہ تعلقات اور سفارتی امور پر بات چیت کی گئی۔ 

قائم مقام ترجمان امریکی مشن تھامس منٹگمری کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے سفارتی تعلقات میں فروغ کے حوالے سے بات چیت کی۔ 

اس کے علاوہ امریکی سفیر نے امریکا میں آباد ہونے کے اہل افغان شہریوں کی محفوظ اور مؤثر پروسیسنگ پر بھی گفتگو کی۔ 

قائم مقام ترجمان امریکی مشن کے مطابق اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں