19

دھند کی وجہ سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر

دھند کی وجہ سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر

دھند کی وجہ سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر ہوگیا۔ 

پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائن کی شارجہ سے اسلام آباد پرواز پشاور موڑ دی گئی۔ دبئی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 134 لاہور اتاری گئی۔

اسلام آباد ایئرپورٹ سے پرواز پی کے 179 دبئی روانہ نہ ہوسکی جبکہ پی کے 181 کی اسلام آباد سے شارجہ روانگی میں تاخیر ہوگئی۔ 

اسلام آباد سے کوئٹہ روانگی کی پرواز پی کے 325 بھی تاخیر کا شکار ہوگئی۔ 

ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق دھند کی صورتحال بہتر ہونے پروازوں کا شیڈول بحال ہو جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں