22

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی ٹیم کی تیاریاں مکمل

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی ٹیم کی تیاریاں مکمل

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کےلیے پاکستان ٹیم نے تیاریاں مکمل کرلیں۔

ٹیم میں شامل کھلاڑی ہارون ارشد، علی اسفند، شامل حسین اور ازان اویس پرعزم ہیں کہ ایونٹ میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 19 جنوری سے جنوبی افریقا میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کے فیوچر اسٹارز پاکستان کا نام روشن کرنے کے لیے تیار ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سیشن کے دوران انڈ 19 کے کھلاڑیوں نے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

بولر ہارون ارشد اور علی اسفند کہتے ہیں کہ کیمپ کے دوران ہیڈ کوچ محمد یوسف سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا، ایشیا کپ میں ہم ایک میچ میں ریلیکس ہوئے تھے تو اس کا نتیجہ بھگتنا پڑا تھا۔

انڈر 19 ٹیم کے بیٹرز اذان اویس اور شامل حسین کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے اچھی تیاری کی ہے، وکٹ کا اندازہ ہے مشکل نہیں ہوگی۔

انڈر 19 ورلڈ کپ 19 جنوری سے جنوبی افریقا میں شروع ہوگا، ایونٹ میں شامل 16 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا۔

پاکستان ٹیم گروپ ڈی میں افغانستان، نیپال اور نیوزی لینڈ کے ساتھ ہے، پاکستان انڈر 19 ٹیم کل شپ جنوبی افریقا روانہ ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں