20

ضلع وسطی کے 2 اسپورٹس ارینا خستہ حالی کا شکار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ضلع وسطی کے 2 پلوں کے نیچے بنائے گئے اسپورٹس ارینا خستہ حالی کا شکار ہوگئے۔

سخی حسن اور ناگن چورنگی پل کے نیچے قائم کیے گئے ارینا کی لائٹیں، ساز و سامان اور دروازے غائب ہوگئے ہیں۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور پی پی رہنما ڈاکٹر عاصم حسین نے 25 اگست کو سخی حسن اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کیا تھا۔

اس سے قبل سابق وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے 20 اپریل 2023ء کو ناگن چورنگی اسپورٹس ارینا کا افتتاح کیا تھا۔

اہل علاقہ کے مطابق سخی حسن اسپورٹس ارینا میں چوکیدار تعینات تھا جو نوکری چھوڑ کر چلاگیا ہے جبکہ ناگن چورنگی اسپورٹس ارینا پر صرف 2 ہفتے ہی ملازم تعینات رہا۔

ایک نشی شخص کا کہنا ہے کہ نشے کے عادی افراد ٹولیوں کی صورت میں یہاں سے لوہا چوری کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں