نولنٹن مارکیٹ کا انفراسٹرکچر جدید تقاضوں کے مطابق کیا جا رہا ہے،مارکیٹ کی بہتری اور صفائی مقامی تاجروں کے تعاون سے ہی ممکن ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ٹولنٹن مارکیٹ کے اپ گریڈیشن کے کاموں میں رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کی
ڈی جی ایل ڈی اے نے گلبرگ سکیم کے مختلف بلاکس کا بھی دورہ کیا، فیشن ایونیو، سرسید روڈ اور حالی روڈ پر جاری کاموں کا جائزہ لیا۔
لاہور (بیورو رپورٹ )ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گزشتہ روز ٹولنٹن مارکیٹ اور گلبرگ سکیم کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ٹولنٹن مارکیٹ کی اپ گریڈیشن کے جاری کاموں کا جائزہ لیا۔پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ٹولنٹن مارکیٹ میں گندگی میں کمی ہوئی ہے، اندرونی کوریڈورز پر ٹف ٹائلز لگائی جا رہی ہیں۔ٹولنٹن مارکیٹ کی فرنٹ سائیڈ کے فساڈ پر سائینج اور بورڈز لگ رہے ہیں۔مارکیٹ کے پارکنگ ایریاز اور دیگر کوریڈورز میں ٹف ٹائلز لگائی جا رہی ہیں۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق نے کہا کہ ٹولنٹن مارکیٹ کی بہتری اور صفائی مقامی تاجروں کے تعاون سے ہی ممکن ہے۔ ٹولنٹن مارکیٹ کے دکاندار گندگی کے خاتمے اور مارکیٹ میں بہتری کے لیے تعاون کریں۔ ٹولنٹن مارکیٹ کا انفراسٹرکچر جدید تقاضوں کے مطابق کیا جا رہا ہے۔ لوگوں کو صاف گوشت کی فراہمی مارکیٹ کا ماحول بہتر بنائے بغیر ممکن نہیں ہے۔ٹولنٹن مارکیٹ میں ایگزاسٹ سسٹم کی تنصیب اور بیک سائیڈ پر باؤنڈری بنا دی گئی ہے۔ٹولنٹن مارکیٹ کے دکاندار اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ہی کام جلد مکمل ہوسکے گا۔ ٹولنٹن مارکیٹ دکاندار ماڈل دکانوں کی طرز اپنی دکانوں کو بہتر بنائیں۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ٹولنٹن مارکیٹ کے اپ گریڈیشن کے کاموں میں رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر، ڈائریکٹر آرکیٹیک، ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ اور متعلقہ افسران موجود تھے۔بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے نے گلبرگ سکیم کے مختلف بلاکس کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے فیشن ایونیو، سرسید روڈ اور حالی روڈ پر جاری کاموں کا جائزہ لیا۔گلبرگ سکیم میں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کے تحت ترقیاتی کام جاری ہیں۔٭٭٭٭٭
