13

ثریا عظیم ہسپتال میں جشنِ آزادی کی پروقار تقریب، ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے پرچم کشائی کی۔

تحریکِ پاکستان اور قیامِ پاکستان کے لیے قربانیاں دینے والے شہدائے پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

پاکستان اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے، اس کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہر پاکستانی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ

لاہور:(عمرحیات چوہدری)جشنِ آزادی کے موقع پر ثریا عظیم ہسپتال میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں صدر گورننگ باڈی ثریا عظیم ہسپتال و امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے قومی پرچم لہرایا۔ تقریب میں پاکستان کی آزادی کی خوشی مناتے ہوئے ملکی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔تقریب میں سیکرٹری گورننگ باڈی ثریا عظیم ہسپتال افتخار احمد چوہدری، ایم ایس ڈاکٹر فواد نور، سیکرٹری فنانس محسن بشیر، ڈائریکٹر ایڈمن ملک ظہیر اور ڈپٹی سیکرٹری میاں اصغر ساجد سمیت ہسپتال کے افسران اور عملے نے شرکت کی۔ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے جشنِ آزادی کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا اور قوم کو 79ویں یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر تحریکِ پاکستان اور قیامِ پاکستان کے لیے قربانیاں دینے والے شہدائے پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا جبکہ ملکی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے، اس کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہر پاکستانی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ آزادی کی قدر اور ملکی سلامتی کا تحفظ ہر پاکستانی کی قومی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آزادی لاکھوں قربانیوں کا ثمر ہے، ہمیں اس عظیم نعمت کی قدر کرتے ہوئے ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے متحد ہوکر کام کرنا ہوگا۔ ملک کو مضبوط اور خوشحال بنانے کے لیے اتحاد، اخوت اور قومی یکجہتی کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔امیر جماعت اسلامی لاہور نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، انہیں ملک کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنا چاہیےقائداعظمؒ کے اصول ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط پر عمل پیرا ہوکر پاکستان کو مضبوط اور مستحکم بنایا جاسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جشنِ آزادی ہمیں اپنے بزرگوں کی قربانیوں اور پاکستان کے قیام کے مقصد کی یاد دلاتا ہے۔ ملکی استحکام، خوشحالی اور عوامی فلاح کے لیے اجتماعی جدوجہد ناگزیر ہے۔ ہم سب کو عہد کرنا ہوگا کہ پاکستان کو مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے۔بعد ازاں ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے ثریا عظیم ہسپتال میں نئے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کا افتتاح کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری گورننگ باڈی افتخار احمد چوہدری اور ایم ایس ڈاکٹر فواد نور نے انہیں ہسپتال کے مختلف شعبہ جات، طبی سہولیات اور انتظامی امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، استحکام، ترقی، خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں