7

29 نومبر کو مینار پاکستان پر جماعت اسلامی کا جلسہ عام، تیاریاں تیز، عوامی رابطہ مہم مؤثر بنانے کا فیصلہ


لاہور کے پانچوں اضلاع سے مرد و خواتین کی بھرپور شرکت یقینی بنانے کے لیے تنظیمی ذمہ داریاں تفویض، بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا بھی جائزہ

لاہور: جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام 29 نومبر کو مینار پاکستان پر ہونے والے جلسہ عام کی تیاریوں کے سلسلے میں سید مودودی اسلامک سنٹر میں اہم تنظیمی اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کی۔ اجلاس میں جلسہ عام کے انتظامات، عوامی رابطہ مہم اور تنظیمی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 29 نومبر کے جلسہ عام کو بھرپور عوامی شرکت کے حوالے سے مؤثر بنانے کے لیے لاہور کے پانچوں اضلاع میں عوامی رابطہ مہم مزید تیز کی جائے گی۔ اس سلسلے میں ڈور ٹو ڈور مہم، شہریوں سے براہ راست رابطے اور مختلف طبقات تک جلسے کا پیغام پہنچانے کے لیے منظم حکمت عملی اختیار کی جائے گی۔ مرد و خواتین کی بھرپور شرکت یقینی بنانے کے لیے بھی ذمہ داران کو خصوصی ہدایات جاری کی گئیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ 29 نومبر کو مینار پاکستان پر ہونے والا جلسہ عام عوامی مسائل، شہریوں کے حقوق اور ملک کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے جماعت اسلامی کے مؤقف کو اجاگر کرنے کا  اہم پلٹ فارم ہوگا۔  انہوں نے کہا کہ شہریوں کو درپیش مسائل، مہنگائی، بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی اور حکومتی پالیسیوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی مشکلات کے حل کے لیے جماعت اسلامی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ عوام کے حقوق کے تحفظ اور حقیقی عوامی مسائل کو اجاگر کرنا ہماری سیاسی و عوامی جدوجہد کا بنیادی مقصد ہے۔امیر لاہور نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی غلبۂ دین کی جدوجہد کو مزید تیز کرنے کے ساتھ عوامی خدمت اور سیاسی جدوجہد کو منظم انداز میں آگے بڑھائے گی۔ 29 نومبر کا مینار پاکستان جلسہ عام اسی جدوجہد کا ایک اہم مرحلہ ہے۔اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا اور امیدواروں کو اپنے اپنے حلقوں میں عوامی رابطہ مہم تیز کرنے، شہریوں کے مسائل معلوم کرنے اور عوام کے ساتھ مؤثر رابطہ برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی۔اجلاس میں سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور اظہر بلال، نائب امیر ملک شاہد اسلم، ڈپٹی سیکرٹریز، دیگر تنظیمی ذمہ داران و عہدیداران نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں