8

لیسکو میں اہم انتظامی تقرری، رضوان صبغت اللّٰہ بطور کسٹمر سروسز ڈائریکٹر تعینات

اس سے قبل ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کمرشل لیسکو کے عہدے پر فرائض سرانجام دے رہے تھے



لاہور (عمرحیات چوہدری) لیسکو میں اہم انتظامی تقرری عمل میں لاتے ہوئے رضوان صبغت اللّٰہ کو ڈائریکٹر کسٹمر سروسز لیسکو تعینات کر دیا گیا ہے۔ ترجمان لیسکو کے مطابق رضوان صبغت اللّٰہ، جو اس سے قبل ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کمرشل لیسکو کے عہدے پر فرائض سرانجام دے رہے تھے، ان کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر کسٹمر سروسز لیسکو تعینات کیا گیا ہے۔ ان کی تعیناتی خالی آسامی پر موجودہ چارج کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ رضوان صبغت اللّٰہ کی بطور ڈائریکٹر کسٹمر سروسز تعیناتی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور وہ آئندہ احکامات تک اس عہدے کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ مذکورہ تقرری مجاز اتھارٹی کی منظوری سے عمل میں لائی گئی ہے۔

اس موقع پرچیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو نے امید ظاہر کی کہ رضوان صبغت اللّٰہ اپنی نئی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھاتے ہوئے صارفین کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور ان کے مسائل کے بروقت حل کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں