101

پی ٹی آئی مظاہرین کی جانب سے آنسو گیس کے استعمال کی تحقیقات کا فیصلہ

پی ٹی آئی احتجاج میں مظاہرین کی جانب سے مبینہ طور پر آنسو گیس کے استعمال کے معاملے پر سینٹرل پولیس آفس نے تمام ڈی آئی جیز اور دیگر یونٹس کے سربراہان کو خط لکھ دیا۔

محکمہ پولیس کے غیر سیاسی رہنے سے متعلق 21 نو مبر کو خط لکھا گیا تھا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پولیس کی غیر جانبداری کو برقرار رکھنے کے لیے آنسو گیس اسٹاک سے متعلق تفصیلات فراہم کی جائیں۔

اسلام آباد: دورانِ احتجاج جاں بحق و زخمی افراد کی فہرست سامنے آ گئی

خط میں آنسو گیس کے اسٹاک اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ان کے استعمال کی تفصیلات دینے کا کہا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ خبریں آئی ہیں کہ اسلام آباد میں مظاہرین نے مبینہ طور پر آنسو گیس کا استعمال کیا،

اے آئی جی لاجسٹکس کے دفتر میں ایک ٹیم کو تفصیلات کے حصول کے لیے تعینات کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں