112

گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کو نسیم شاہ کے جانے کا افسوس

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے نسیم شاہ کے جانے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 

لاہور میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے ڈرافٹ کی تقریب کے دوران میزبان سے بات چیت کرتے ہوئے ندیم عمر کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ اچھا کھلاڑی ہے۔ اچھےکھلاڑی کے جانے کا افسوس ہوتا ہے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر کرکٹ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز معین خان کا کہنا تھا کہ ہم نے بہترین ٹیم بنانے کی کوشش کی ہے۔ جو ٹریڈ ہوئی ہیں وہ بڑی زبردست ہیں۔

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ رائیلی روسوو کو واپس لیا ہے، بدقسمتی سے انہیں ریلیز کیا تھا۔ 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ چھوٹا فارمیٹ ہے، ٹیم میں ردوبدل کرنا پڑتا ہے، شین واٹسن ہماری ٹیم اور مائنڈ سیٹ کو جانتے ہیں ان کے آنے سے فائدہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں