24

چیف جسٹس کا نوٹس لینا بروقت اقدام ہے، احسن اقبال

چیف جسٹس کا نوٹس لینا بروقت اقدام ہے، احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کا نوٹس لینا بروقت اقدام ہے، ن لیگ نے اس کا مطالبہ کیا تھا۔ 

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی خود جیل میں ہیں، اس لیے ان کا مفاد تھا کہ وہ وقت حاصل کریں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنے سیاسی ایجنڈے کے لیے ہمیشہ عدالت کا سہارا لیا ہے۔ 

لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی اس صورت حال سے نکلنا چاہتی ہے تو 9 مئی کے ملزمان کو پیش کر دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں